ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار ہوگی

پاکستان میں ربیع الاول سن 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔

ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال اسلام آباد کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں ربیع الاول کاچاندنظرآگیا ہے ۔ چاند کی رویت سے متعلق باضابطہ اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند 28 اکتوبر کی شب 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا،جو 29 اکتوبر کو غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک افق پر موجود رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے