ڈاکٹرزپلیٹیلیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام

لاہور: سابق وزیراعظم کے علاج و معالجے کے لیے بنایا گیا میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سروسز اسپتال کے پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد نہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار ہو گئی ہے تاہم ادویات اور انجیکشن کے باوجود نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کا مناسب تعداد میں نہ بڑھنا خطرناک ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف پلیٹیلیٹس کی کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام ہے اور بورڈ نے دنیا بھر کے ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے نواز شریف کے بون میرو، پٹ اسکین اور لمپف نوڈز بائیوپسی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خون میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ آ رہی ہے، ذیابیطس اور دل کے عارضے سے طبی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ادویات میں ردوبدل کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

[pullquote]مسوڑھوں سے خون کا رساؤ، نواز شریف کا پھر معائنہ[/pullquote]

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا سروسز اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں ڈاکٹروں نے آج ان کے دانتوں کا معائنہ کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چندروز قبل نوازشریف کے مسوڑھوں سے خون آیا تھا جس بناء پر ڈاکٹروں نے انہیں ٹوتھ برش کرنے سے بھی منع کردیا تھا۔

بدھ کے روز نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈینٹسٹ کلینک لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر بابر سبزواری نے ان کے دانتوں کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر بابر سبزواری نے بتایا کہ نواز شریف کے دو دانتوں کی فلنگ کی گئی ہے جس کے بعد انہیں برش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اب وہ بآسانی کچھ بھی کھاسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے