پیرس حملوں کے بعد پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا

pakپیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

 پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کےانتطامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریڈ الرٹ کے بعد ایئرپورٹس میں داخلے کے لیے جاری تمام عارضی پاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ ایئرپورٹس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے سامان کی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔

واضح رہے  فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 127 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے