کوئی متبادل نہیں:عمران پر گزارا کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے الیکشن 5 سال بعد ہی ہوں گے اور کوئی متبادل نہیں لہٰذا عمران خان پر ہی گزارا کریں۔

کراچی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا ایک سال بعد دیا اور ہماری تحریک سیاسی تھی، فضل الرحمان نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے، اس وقت تک دھرنےکا معاملہ پرامن رہا ہے اور امید ہے آئندہ بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے لیکن ان کے خاندان کو چاہیے کہ وہ قوم کا پیسہ واپس کریں، کچھ لوگوں کی صحت اور کچھ لوگوں کی عقل کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ کو پی ٹی آئی، عمران خان پسند ہے یا نہیں لیکن چلنا ان ہی کے ساتھ پڑے گا کیونکہ 5 سال بعد ہی الیکشن ہوں گے، اب ہمارے ساتھ چار پانچ سال اوکھے سوکھے گزار لیں، کوئی اسپتال ہے میں ہے اور کوئی بیمارہے لہٰذا عمران خان کا کوئی متبادل نہیں اس لیے ان پر ہی گزارا کریں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا سعادت ہوگی، ہم علما کے سیاسی کردار پر تنقید کرتے ہیں اور مولانا کے مقاصد کا ان کو خود بھی نہیں پتا، کیا مولانا فضل الرحمان کوپتا ہے کہ وہ دھرنا کیوں دے رہے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے