کیلیفورنیا میں آگ بجھانے میں مدد نہیں کریں گے: صدر ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا میں لگی جنگلاتی آگ بجھانے میں وفاقی حکومت کی امداد کو ممکنہ طور پر روک دینے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بیان کیلیفورنیا کے گورنر کی جانب سے اپنی ماحولیاتی پالیسیوں پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں دیا۔

کیلیفورنیا میں گزشتہ دو ہفتوں سے لگی آگ نے ایک لاکھ ایکڑ کے قریب جنگلاتی علاقے کو خاکستر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ریاستی گورنر گیوِن نیوسَم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگلات کے تحفظ کے انتظام میں ناکام رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کیلیفورنیا میں ہر سال آگ لگتی ہے اور وسیع تر جنگلاتی علاقہ جل جاتا ہے، جس کے بعد ریاستی گورنر وفاقی حکومت سے مدد طلب کرتے ہیں تاہم اب واشنگٹن حکومت یہ آگ بجھانے میں مزید مدد نہیں کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے