اسلام آباد کے نجی اسپتال میں شاہد خاقان کا آپریشن

اسلام آباد کے نجی اسپتال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا۔

ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اور انہیں 4 نومبر کو اسلام آباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن مؤخر کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ہے اور انہیں ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک اسپتال رکھا جائے گا اور میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے اسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے