قومی کرکٹر عمر اکمل کی حمایت کے لیے پاکستانی اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی حمایت کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔
نجی نیوز چینل ”نائنٹی ٹو“ نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عمر اکمل بے قصو ہیں ،ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمراکمل قوم کا سرمایہ ہیں ،
ان کے خلاف سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔