نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاسکا، آج لندن روانگی منسوخ

لاہور: سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ان کی آج لندن روانگی منسوخ ہوگئی جب کہ ان کا نام بھی اب تک ای سی ایل سے نہ نکالا جاسکا۔

وزارت داخلہ نے میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کو خط لکھا تھا جس کے بعد نیب نے ہفتے کے روز وزارت داخلہ کو جوابی خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی تھیں لیکن چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کے باعث نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا تھا اور اس معاملے پر آج پیشرفت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ نواز شریف کو علاج کے لیے فوری باہر بھیجنے کی سفارش کرچکا ہے۔

نوازشریف کی طبیعت ناساز
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی آج لندن روانگی کا ٹکٹ طبیعت ناسازی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے اور ان کی لندن روانگی کا ٹکٹ ابھی تک کنفرم نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک دو روز تک لندن روانگی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ پر پرنسپل سمز ڈاکٹرمحمود ایاز نے جواب بھیج دیا جس میں کہا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر دی جانے والی رپورٹ ہی حتمی ہے، شریف میڈیکل سٹی بورڈ میں ماہر ڈاکٹرز موجود تھے جن کی رپورٹ بہتر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے