ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جنوبی افریقا میں قتل

جنوبی افریقا میں فائرنگ سے پاکستان کو انتہائی مطلوب ایم کیو ایم لندن کا جوائنٹ انچارج محمد وسیم ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی عرف وسیم پاکستان سے مفرور ہونے کے باعث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور گزشتہ کئی سال سے جنوبی افریقا مفرور تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قمرٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیوایم لندن کو چلاتا تھا، وہ قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے