مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نےگندربل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی جب کہ قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور 48 گھنٹوں میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے