اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا سمیت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں پشار سمیت سوات، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ چترال، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

نمائندہ جیونیوز نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ان علاقوں میں ایک ماہ کے دوران چھٹی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے