ٹماٹر مہنگے بیچنے سے روکنے پر آڑھتی نے مارکیٹ عہدیدار پر گولیاں چلادیں

گجرات: مہنگے داموں ٹماٹر بیچنے سے روکنے پر آڑھتی نے مارکیٹ کے سیکریٹری پر فائرنگ کردی تاہم سیکریٹری خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

یہ واقعہ مارکیٹ کمیٹی جلال پور جٹاں میں پیش آیا جہاں ٹماٹر مہنگے داموں بیچنے سے روکنے پر آڑھتی مہر فیاض نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری نشاط اشرف پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سیکریٹری نشاط اشرف خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد سٹی پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے کارروائی شروع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے