وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ کر کے نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔