دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

اوکاڑہ: دریائے ستلج میں ملحو شیخاں کے مقام پر کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے جو جنازے میں شرکت کے لیے منچن آباد سے آ رہے تھے کہ ملحو شیخاں کے مقام پر ان کی کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 5 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

پولیس، ریسکیو اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں اور ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے ملاح کو تلاش کیا جا رہا ہے، اس سے معلوم ہو گا کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار نے دیگر افراد کی تلاش کے لیے انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے