پی ٹی آئی کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

گزشتہ روز اپوزیشن رہنماؤں نے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا اور الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست الیکشن کمیشن حکام کے حوالے کی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اور الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی درخواست کو منظور کرلیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ اسکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس کو جلد نمٹائے۔

گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا کہنا تھا کہ پانچ سال ہو گئے تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہو جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیر مؤثر ہو جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے