نیب نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

راولپنڈی: نیب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے اکرم درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اکرم درانی کے خلاف بطور سابق ہاؤسنگ وزیر تحقیقات کی جا رہی ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہےکہ اکرم درانی نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت میں نیب نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا تھا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد نہیں جب کہ وارنٹ اکرم درانی کے نہیں ان کے فرنٹ مین کے جاری کیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم اُس معاملے کے مجرمانہ پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں، عدالت کے سامنے جو الگ کیس ہے وہ ایک سِول کیس ہے، ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو یہ خدشہ ہے تو ای سی ایل میں نام ڈال دیں، آپ نے کرپشن روکنےکے لیے کیس چلانے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے