اسد عمر کے وزیر بننے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 49 ہوگئی

وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں کی تبدیلی کے بعد 49 رکنی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کیا گیا اور اِس بار انہیں وزیر منصوبہ بندی کا قلمدان دیا گیا۔

اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد کئی وزراء کے قلمدان بھی تبدیل ہوئے تھے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری فہرست کے مطابق اسد عمر بطور وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر برائے سیفران جبکہ مخدوم خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان سونپا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدان کی تبدیلی کے بعد 49 رکنی کابینہ کی تازہ ترین فہرست جار ی کر دی ہے۔

وفاقی کابینہ 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت، 5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ اسد عمر پہلی بھی وفاقی کابینہ میں بطور وزیرخزانہ شامل تھے تاہم رواں سال اپریل میں میں ان سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ فہرست وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے مستعفی ہونے سے پہلے کی ہے یعنی اب کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے