علی رضا عابدی قتل کیس:3 ملزمان پر فرد جرم عائد

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ملزموں فاروق، غزالی اور ابوبکر عبدالحسیب کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے فرد جرم عائد کئے جانے پر صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

عدالت پہلے ہی مقدمے میں مفرور 4 دہشت گردوں حسنین، بلال، غلام مصطفیٰ عرف کالی چرن اور فیضان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے جن کے دائمی وارنٹ بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کے لیے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیے گئے تھے جبکہ حسينی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی تھی اور واردات ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی جلا دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ علی رضا عابدی کو گزشتہ سال 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے