وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دسمبر بروز پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے