اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری

isreal اسپین کی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرنے کے جرم میں اسپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ عدالت نے حملے کے جرم میں ملوث دیگر7 اسرائیلی حکام کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے اسپین کی حدود میں داخل ہونےپر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2010 میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے