پولیس نے دباؤ ڈال کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا، مفتی کفایت

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نےان پر دباؤ ڈال کر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا۔

ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ان پر حملہ کرنے والوں کا مقصد زدوکوب کرکے انہیں ڈرانا بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے نقاب پوش کون تھے، یہ معلوم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے مفتی کفایت اللہ کی گاڑی کوٹکر ماری جس کے بعد 5 افراد نے آہنی راڈ سے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ ان کے بیٹے اور ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے۔

مفتی کفایت اللہ کے بیٹے حسین کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ گاڑیوں نے تعاقب کرنے کے بعد انہیں روکا اور اسلحہ تان کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ کو آزادی مارچ کے لیے چندہ جمع کرنے پر اسلام آباد سے گرفتار کر کے ہری پورجیل منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے