موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز کے چالانوں میں بھاری بھرکم اضافہ

اسلام آباد: موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا۔

گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق اوور سپیڈ پر موٹرسائیکل سوار کو 1500 جب کہ کاروالے کو 2500 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا، اس سے پہلے سب کے لیے یہ جرمانہ 750 روپے ہوتا تھا۔

اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کو اوور سپیڈ پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا اور اوولوڈنگ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

غلط اوور ٹیکنگ پر کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ کیا جائے گا جب کہ بے ہنگم ڈرائیونگ پر کار، موٹرسائیکل کو5 ہزاراور کمرشل گاڑی کو10 ہزار جرمانہ ہو گا۔

اسی طرح غلط یو ٹرن لینے پر کار، موٹرسائیکل کو ایک ہزار اور کمرشل گاڑی کو3000 جرمانہ ہو گا جب کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار سوار کو 1500 اور کمرشل گاڑی کو 3000 جرمانہ کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے