پیپلزپارٹی طلبہ یونین کی بحالی کی حامی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی طلبہ یونین کی بحالی کی حامی ہے، بینظیر بھٹو نے بھی طلبہ یونین بحال کر دی تھیں مگر معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کیلئے طلبہ یونینز کی بحالی ختم کی گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول نے مزید کہا کہ سرکاری جامعات کی نجکاری بند اور تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

بلاول نے یونیورسٹی کیمپسز کو غیر عسکری کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور لکھا کہ طلبہ کی نئی نسل کا ایک پرامن جمہوری عمل کی بحالی کیلئے جوش و خروش متاثر کن ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی طلبہ تنظمیوں کی بحالی کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کیلئے مختلف شہروں میں طلبہ احتجاج کررہے ہیں، سڑکوں پر طلبہ یونین کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے گئے، لاہور میں ناصر باغ مال روڈ پر مختلف طلبہ تنظیموں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طالبات نے بھی شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے