آرمی چیف کی مدت ملازمت:توسیع کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے ہوا

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کابینہ سے مشاورت کے بعد اور موجودہ سیکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

میڈیا نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کیے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم نے کابینہ سے مشاورت کے بعد اور موجودہ سیکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

آرمی چیف سے متعلق سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت نے کچھ چیزوں کی نشاندہی کی، ہم نےاس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ ماضی کے برعکس عدالت کے فیصلے کا احترام کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت نے کہا ہے کہ کچھ ابہام ہیں جن کو دور کر دیا جائے گا، تفیصلی فیصلہ آنے کے بعد حکومت اور کابینہ وزیراعظم کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

اس دوران وزیر خارجہ نے بابری مسجد اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی بات کی۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں 118 روز سے کرفیو نافذ ہے اور اس صورتحال سے توجہ ہٹانےکے لیے بھارت فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے مگر ہماری افواج ہمہ وقت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بعدازاں بابری مسجد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر او آئی سی نے تشویش کا اظہار کیا اور ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے