جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی: سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ہم آئندہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اسے شہادت کا رتبہ ملے حالانکہ موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر سنجیدہ ہو۔

آرمی چیف سے متعلق فیصلے پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے رولز بنانےکی اہلیت رکھتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالے اور اب تو اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر بھی اتر رہا ہے۔

حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی نالائقی سے محسن ادارے کو بھی بدنام کیا، یہ حکومت فیصلے پہلے کرتی اور سوچتی بعد میں ہے، ہر گزرتا دن ان کی ناکامی ثابت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہو جائےگا۔

جماعت اسلامی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے