نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا مشن ہے: فردوش عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا مشن ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر عمران خان کا بنیادی مشن ہے اور وزیراعظم نے طلباء کے مسائل کے فوری حل کے لیے وفاق اور صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

طلباء یونین کی بحالی کے لیے ہونے والے مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حقوق کا مطالبہ طلباء کے بڑھتے ہوئے شعور کی عکاسی ہے جو خوش آئند ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا طلباء وہ طاقت ہیں جس نے آنے والے دور میں جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے اور ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ہمیں اپنے نوجوانوں کی سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی طلباء یونین کی بحالی کے حوالے سے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کریں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر مختلف آراء ہیں لیکن فیصلہ کرتے وقت طلباء کی خواہشات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے