وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس پھر معطل

پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کا لائسنس دوسری بار معطل کر دیا۔

گزشتہ دنوں فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیروی کیلئے وزرات قانون سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وزرات سے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا تھا تاہم اب ایک بار پھر ان کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیرِ قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے جس کے باعث دوبارہ ان کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فروغ نسیم نے استعفے کے 3 روز بعد وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے