پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا: ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اے ڈی بی کی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی موصول ہو گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے