عالمی یوم خواتین پر آرمی چیف کا پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی یوم خواتین پر اپنے بیان میں پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔

اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خواتین نے قوم اور معاشرے کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خصوصاً شہداء کے اہل خانہ قوم کا فخر ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والی خواتین بھی قوم کا فخر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے