پسندکی شادی کی ضد پر بہن بھائی نے چھوٹی بہن کوقتل کردیا

کوٹ رادھا کشن میں پسند کی شادی کی خواہش نوجوان لڑکی کی جان لے گئی، سگے بھائی اور بہن نے فائرنگ کے چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کی رہائشی 17 سالہ لڑکی اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے بڑے بہن بھائی اس رشتے سے راضی نہیں تھے۔

پسند کی شادی کے لیے ضد کرنے پر بھائی اور بہن نے اپنی چھوٹی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان بھائی بہن فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے قصور کے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے