عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی مختلف اقسام کو نئے نام دے دیے

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کوایلفا اور جنوبی افریقی قسم کوبیِٹا کا نام دیا ہے۔

جب کہ کورونا وائرس کی برازیلین قسم کو گاما اور بھارتی قسم کوڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا کی اقسام کے ناموں کامقصد اس پر بات چیت کو آسان بنانا ہے اور کورونا اقسام کے ممالک کے نام سے جڑنے پر ان ممالک سے متعلق منفی تاثرکو رد بھی کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے