اب ہمارے بچے محفوظ کہاں…..؟

[pullquote]گوجرانوالہ: ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کے بعد تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا گیا[/pullquote]

گوجرانوالہ میں ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ ونیہ والا میں پیش آیا، قتل کیا جانے والا بچہ عبدالہادی تین روز قبل گھر کے باہر سے لاپتا ہوا تھا، بچے کے ورثاء نے ہفتے کے روز اس کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی جس پر بچے کی تلاش شروع کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز ٹیلی فون پر ورثا کو 90 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی، ٹیلی فون نمبر سے کالر کی تحقیقات کی گئیں تو سراغ ہمسایوں کے گھر پہنچ گیا جس پر ہمسایوں کے 4 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، بظاہر متاثرہ فیملی اور ہمسایوں کے درمیان کوئی تنازع بھی نہیں ہے۔

[pullquote]کراچی: بچے کو بورے میں ڈال کر اغواکرنیوالا ملزم گرفتار[/pullquote]

کراچی: پولیس نے بچے کو بورے میں ڈال کر اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق الفلاح کے علاقے سے مبینہ اغواکار کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم علی احمد ایک سال کے بچے کو بورے میں ڈال کر فرار ہورہا تھا، بچے کے چچا نے ملزم کو دیکھا اور پیچھا کرکے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اغواکار کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

[pullquote]سنگدل باپ نے 4 ماہ کے بیٹے کو دیوار پر دے مارا، بچہ انتقال کرگیا[/pullquote]

گوجرانوالہ: سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے بچہ انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا،جہاں ملزم کا اخراجات کے لیے پیسے مانگنے پر بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو بلال نے 4 ماہ کے بیٹے کو اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس کے باعث بچے کے سر پر چوٹ لگی اور وہ انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے