موٹیویشنل سپیکر اور ڈالروں کی تلاش

ایک صاحب ہیں جو خود کو کبھی Motivational Speaker کہتے ہیں کبھی Religious Scholar اور کبھی نہ جانے کیا کیا.

اب ان کی ٹیم امریکہ میں دربدر پھر رہی ہے تاکہ Shaykh Atif Ahmed کے لیے Paid Events تلاش کیے جا سکیں.

اسلامک سینٹرز کو پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور باقاعدہ بتایا جا رہا ہے کہ Shaykh Atif Ahmed کب امریکہ پہنچ رہے ہیں اور کن شہروں میں پروگرام ہو سکتے ہیں.

پیغام کچھ یوں ہے.

Assalam o alaikum

Shaykh Atif Ahmed will land on 14th October 2026

Tentatively the tour will start from Texas

Houston Dallas Austin Rosenberg Sugar Land

New Jersey Boston New York Brooklyn Long Island

Events

Like lectures in the masajid Community centres Personal spaces like family events Corporate events like training Inaugurations etc

Charges

Religious events $1500 to $3000

Family events $2000 to $3500

Corporate events $3000 to $6000

اب ذرا منظر دیکھیے.

امریکہ میں ٹیم ایسے اسلامک سینٹرز تلاش کر رہی ہے جیسے کوئی نیا پیزا ہاؤس کھلا ہو اور افتتاح کے اگلے ہی دن پورے شہر میں اشتہار بانٹنا شروع کر دے.

فرق صرف اتنا ہے کہ پیزا والا کہتا ہے.

Buy one get one free

اور یہاں کہا جا رہا ہے.

Religious event $1500 to $3000

Family event $2000 to $3500

Corporate event $3000 to $6000

یعنی مسجد ہو تو ایک ریٹ

گھر میں فیملی پروگرام ہو تو دوسرا ریٹ

اور کمپنی والے بلائیں تو ریٹ اور بھی بڑھ جائے

اب یہ دعوت ہے

Motivation ہے

Religious service ہے

یا Speaking business ہے

یہ فیصلہ پڑھنے والے خود کر لیں

ہم تو صرف اتنا جانتے ہیں کہ امریکہ میں ٹیم پوری محنت سے میدان میں ہے.

ہر اسلامک سینٹر

ہر کمیونٹی سینٹر

ہر فیملی ایونٹ

اور ہر کارپوریٹ پروگرام

کہیں نہ کہیں کوئی پروگرام نکل آئے

اور پروگرام کے ساتھ چند ڈالر بھی نکل آئیں

آج کل کتنے ہی لوگ مارے مارے پھر رہے ہیں جن کے دل قوم اور انسانیت کی خدمت کے خیال سے پھٹے جا رہے ہیں اور جن کی راتوں کی نیند لوگوں کی اصلاح کی فکر میں اڑی ہوئی ہے.

کوئی موٹیویشنل اسپیکر ہے.

کوئی مذہبی اسکالر ہے.

کوئی ایسا مقرر ہے جو دلوں میں مذہبی گرمی اور رقت پیدا کرنے کا دعویٰ کرتا ہے.

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ نعت خواں بھی اس دوڑ سے باہر نہیں.

ان سب کے پروگرام بھی ہیں اور ان کے ریٹس بھی

سالگرہ پر آئیں گے تو اتنے

شادی پر آئیں گے تو اتنے

پرائیویٹ فنکشن میں آئیں گے تو اتنے

کارپوریٹ پروگرام ہو تو ریٹ الگ

فرق صرف اتنا ہے کہ سنگر کے ہاتھ میں گٹار ہوتا ہے.

ڈانسر کے پاؤں میں گھنگرو ہوتے ہیں.

اور یہاں داڑھی ہوتی ہے ٹوپی ہوتی ہے واسکٹ ہوتی ہے اور ایک کرسی ہوتی ہے.

وہ گٹار ہاتھ میں پکڑ کر گانا گاتے ہیں

یہ مائیک ہاتھ میں پکڑ کر وعظ کرتے ہیں

وہ گھنگرو باندھ کر ناچتے ہیں

یہ واسکٹ پہن کر کرسی پر بیٹھ کر بولتے ہیں

آخر میں دونوں کے پاس ایک چیز مشترک ہے.

ایک پروگرام

ایک مقررہ معاوضہ

اور ایک ریٹ لسٹ

فرق صرف پیکیجنگ کا ہے

ایک کو entertainment کہتے ہیں

دوسرے کو religious event

اب یہ فیصلہ بھی آپ خود کر لیجیے کہ یہ دعوت ہے اصلاح ہے خدمت ہے یا ایک باقاعدہ Speaking business

ہم کسی کی نیت کا فیصلہ نہیں کرتے

ہم صرف اتنا دیکھتے ہیں کہ جب مذہبی گفتگو کے لیے بھی Religious events کی rate list سامنے آ جائے تو سوال اٹھنا فطری ہے

بہرحال ہماری دعا ہے

اللہ تعالیٰ اس غریب آدمی کی مدد فرمائے

اس کی ٹیم کی محنت رنگ لائے

امریکہ کے ہر شہر میں پروگرام ملیں

مساجد کے دروازے کھلیں

کمیونٹی سینٹرز آباد ہوں

فیملی ایونٹس نصیب ہوں

کارپوریٹ کمپنیوں کے دروازے بھی کھلیں

اور سب سے بڑھ کر

ڈالر والے ایونٹس اتنے ملیں کہ اگلے دورے کے لیے دوبارہ امریکہ میں دربدر نہ پھرنا پڑے.

آمین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے