لاہور: تیسری کلاس کی طالبہ سے اسکول میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

لاہور میں فیروزپور روڈ پر نجی اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تیسری کلاس کی بچی سے 22 جون کو زیادتی کا واقعہ پیش آیا، طبی ملاحظے کے بعد نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بچی کی دادی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول میں ایک لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اسکول کی پرنسپل کے مطابق بچی کی دادی نے دو دن بعد زیادتی کی شکایت کی جبکہ بچی نے جس لڑکے پر زیادتی کا الزام لگایا وہ اس دن اسکول ہی نہیں آیا تھا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے