افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بزوربازو وہاں امن نہیں ہو سکتا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ امریکا کو اڈے نہ دینے پر کوئی دباؤ نہیں، امریکی سیکرٹری خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سےگفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بزوربازو وہاں امن نہیں ہو سکتا، اب پناہ گزینوں کامزید بوجھ برداشت کرنےکی سکت نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش ہےکہ افغانستان کےمہاجرین کو افغانستان میں رکھا جائے، ایسا نہ ہو مہاجرین کی آڑ میں شرپسند پاکستان آجائیں۔

شاہ محمود قریشی نے سیاسی مخالفین پر بھی وار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلاول غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ گفتگو کر رہےہیں،ہم کشمیر کا سودا کرنےوالےنہیں،تحفظ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کو گھبراہٹ ہے،حالانکہ کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے،کشمیر میں حکومت ن لیگ کی تو پھر الیکشن تحریک انصاف کیسےچرا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے