امریکہ اور خیبرپختونخوا کے اشتراک سے ذیابیطس کے علاج میں بہتری

اسلام آباد : امریکی حکومت کے توسط سے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ذیابیطس کے علاج کی سہولتوں میں بہتری کے لیے اشتراک کار میں مصروف عمل ہے۔ اِس ضمن میں امریکی حکومت کے تعاون سے صوبہ بھر کے بیس مراکز ِ صحت میں ڈی ٹاک الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کے نتیجہ میں مریضوں کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے اُن کی دیکھ بھال کے سرشتہ میں انقلابی تبدیلیاں ممکن ہوں گی اور ساتھ ساتھ صوبائی صحت مراکز میں انسولین کی دستیابی یقینی بنانے میں مدد میسرہوگی۔

ڈی ٹاک الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم نصب کرنے کی تقریب میں یو ایس ایڈ اور ماہرین صحت کا گروپ فوٹو

اس موقع پر یوایس ایڈ پاکستان کی صحت، بہبود آبادی اور غذائی اُمور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اینلڈا مارٹن نے کہا  کہ امریکی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو پائیدار حفظان صحت نظام کی تشکیل کی خاطر ہر ممکن مدد فراہم  کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے سیکریٹری سید امتیازحسین شاہ نے کہا کہ حکومتی اُمور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنا صوبہ میں بہتری اور ترقی یافتہ دنیا کے معیار کی طبی سہولیات یقینی بنانے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کا عمل اور محکماتی اُمور سے متعلق منظم الیکٹرانک معلوماتی نظام اِی۔گورننس کے اطلاق اور مسقبل میں مریضوں کی موثردیکھ بھال کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے