قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سوال کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معنی خیز انداز اپنایا۔
گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
اس دوران ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ آپ نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب القاعدہ سے رابطہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت پر حملہ نہ کیا جائے اور یہ بات وکی لیکس میں آئی تھی۔
اس پر شہبازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا تاہم اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے معنی خیز انداز اپنایا۔