بلوچستان : زیر تعمیر سرکاری اسکول کو دھماکے سے اُڑادیا گیا

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلو کی تحصيل ماوند ميں لڑکوں کے لیے زیر تعمیر سرکاری اسکول کو دھماكہ خيز مواد سے اڑا ديا گيا۔

ليويز كے مطابق گزشتہ شب كوہلو كی تحصيل ماوند كی يونين كونسل سفيد ميں نامعلوم افراد نے دھماكہ خيز مواد سے زير تعمير بوائز اسكول كو دھماكہ خيز مواد سے اڑا ديا، جس كے نتيجے ميں اسكول كو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ليويز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اكھٹے كرلیے ہیں اس حوالے سے مزيد كاروائی جا ری ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے