دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، متاثرہ خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
[pullquote]متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے: پارلیمانی سیکرٹری صحت[/pullquote]
پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔
قاسم سومرو کا بتانا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا، عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔
پارلیمانی سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تغیر پزیر (Mutated) ہے جبکہ ہمارے پاس پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون جس فلائٹ میں آئیں اس کے تمام مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے۔
[pullquote]اومی کرون سے متاثرہ خاتون نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی: محکمہ صحت[/pullquote]
کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔
محکمہ صحت کےمطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی جب کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون کے شبے میں خاتون سمیت 4 افرادکا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان چاروں افراد کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا اور 2 مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ ان چار افراد میں سے ایک شخص نے ویکسن کرائی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سرومرو کا کہنا تھا کہ خاتون جس فلائٹ میں آئیں اس کے تمام مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جارہی ہے ، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
[pullquote]اومی کرون تبدیل شدہ، ہمارے پاس پی آر سی کٹس ڈیلٹا فوکسڈ ہیں: پارلیمانی سیکرٹری صحت سندھ[/pullquote]
پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔
قاسم سومرو کا بتانا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا، عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔
پارلیمانی سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تغیر پزیر شدہ (Mutated) ہے جبکہ ہمارے پاس پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون جس فلائٹ میں آئیں اس کے تمام مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا ہے جس کی حکومت سندھ کے ترجمان نے تصدیق بھی کر دی ہے۔