پولیس انسپکٹر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی

سہون: پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس حکام کے مطابق سہون میں پولیس انسپکٹر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ملزم انسپکٹر پیرالھبچایو اور دیگر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی کے بیان کے مطابق نوجوان کوچ پر ڈرائیوری کرتا ہے، ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دوا دی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے اور ہوس کا نشانہ بنایا، اور جب جائے وقوعہ پر نوجوان کے ورثاء پہنچے تو ایس ایچ او و دیگر فرار ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے