سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کے ازخود نوٹس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات کا جائزہ لے گی، کوئی حکومتی ادارہ ماورائے آئین اقدام نہ کرے، چیف جسٹس
لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔
5 رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے صدر مملکت، سپریم کورٹ بار، سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس پرکل ہونے والی سماعت مؤخر کردی ہے۔