عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ذریعے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ایک بیان دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ اداکروں گا اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں گا۔
آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کےعوام کا شکریہ اداکرونگا۔
اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرونگا۔
آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے۔ انشاءللہ۔#امپورٹڈ_گورمنٹ_نامنظور @ImranKhanPTI
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 10, 2022
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے انشاءاللہ، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ_گورنمنٹ_نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔