عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو مضر صحت قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مصنوعی میٹھے کیمیکلز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصنوعی میٹھے کیمیکلز وزن گھٹانے میں قطعاً مددگار نہیں ہیں، مصنوعی میٹھےکیمیکلز کا استعمال دل کی بیماری کا رسک بڑھاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ مصنوعی میٹھےکیمیکلز کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کا رسک بھی بڑھاتا ہے جب کہ ان کی کوئی غذائی افادیت نہیں ہے۔