صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے۔

فوٹو: ایکسپریس ویب

علاوہ ازیں صدر مملکت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔

صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے