وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا جب کہ اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 28 مارچ جمعرات کے روز ہوگا۔

سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے