گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رواں مالی سال میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا گیا، سی پی پیز کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے