ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے،پاور سیکٹر اور ایف بی آر سے کرپشن ختم کرناہو گی ؛ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا اگر یہ دونوں ادارے ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں، نواز شریف کے دور میں بجلی کے منصوبے لگانے پر کام شروع کیا گیا اور حکومت نے ایل این جی کے چار پلانٹس لگائے جو کہ سستے ترین پلانٹس تھے اور ان پلانٹس سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاملے پر سیاست درحقیقت عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اس بحران کو حل کرنا ہماری اتحادی حکومت کا اہم ترین ایجنڈا ہے. ہماری وزارتوں کو مشترکہ طور پر عوام کو بریفنگ دی جانی چاہیے کہ اس بحران کے خاتمے کے لیے حکومت نے کیا کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جب کہ سیکڑوں ڈیم بنانے کے دعوے داروں نے ایک بھی ڈیم نہیں بنایا باتیں کرنا بہت آسان ہے اور کام کرنا بہت مشکل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا اگر یہ دونوں ادارے ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے