صاحبزادہ حامد رضا اور مولانا نسیم الرحمان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنما مولانا نسیم الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ‏صاحبزادہ حامد رضا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی ایم این اے مولانا نسیم الرحمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، وقاص اکرم اور عامر ڈوگر اور دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے بعد ازاں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کےخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے