عورت آگے کیسے بڑھے

ایسے موقعے بہت کم ہوتے ہیں،جب ہميں اپنے جذبات اور احساسات کی بات کرنے کی آزادی ملے،جب ہم کھل کر یہ اظہار کرسکیں کہ ہم کیا سوچتے ہیں،کیا چاہتے ہیں اور آگے بڑهنے میں کن مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں،بہت سی خواتين صرف اس لیے آگے بڑھنے اور ترقی کے امکان سے دور ہوجاتی ہیں کہ ان میں صلہ نہیں ہوتا لیکن کیا زندگی کا مقصد صرف انفرادی ترقی اور کاميابی حاصل کرنا ہے؟

بامقصد زندگی کے موضوع پر تعليم وتربيت فراہم کرنے والے ماہرین کی راۓ کا مطالعہ کیا جاۓ تو معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کا مقصد صرف دولت اور رتبہ حاصل کرنا نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو دنیا کے امیر ترین افراد اپنی دولت کا فلاحی کام کے لیۓ مخصوص نہ کرتے۔تو پھر آج جبکہ ہم سب دولت،شہرت کی تلاش میں ہیں،دن رات مصروف عمل ہیں تاکہ زندگی کوزیادہ سے زیادہ پر تعیش بناسکیں،کيا ہمارا مقصد غلط ہے۔

خواتين اس پريشانی کا زیادہ شکار ہوتی ہیں کہ آگے بڑھنے کے طریقے کیاہیں لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ زندگی میں ترقی اور کامیابی صرف دولت اور بڑے عہدے تک محدود نہیں۔ خوش اور مطمئن رہنے کے لیے ترقی کے بجائے دل کا سکون ضروری ہے جو اپنے دل کی سچی لگن پہچان لینے سے حاصل ہوتا ہے۔

زندگی سب سے دلچسپ تب ہوتی ہے،جب ہم منصوبے کے ساتھ نہیں بلکہ دلچسپ حالات واقعات کے ساتھ،اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ زندگی ايک ايڈونچر ہے،ہم عمر بھر اسے آرام دہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اس کی اصل تازگی پل پل بدلتے لمحات میں ہیں۔ ايک بار ہر فکر ترک کرکے دیکھے،یہ کیسے ہوگا،وه نہ ہوجاۓ،چھوڑيں ان فکروں کو،ہر لمحے میں محبت ڈھونڈيۓ-کبھی کبھی بے پرواٸی بھی دلکش لگتی ہے،ہر لمحے مشکل سے لڑنے کے لیے تیار رہنا،جيسے کسی ڈیوٹی پر ہوں،آپ کی زندگی سے خوشی چھین لیتی ہے۔ اپنے اردگرد موجود چیزوں کے بجائے کچھ لمحے صرف خود پر توجہ دیجئے کہ آپ کی خوشی کیا ہے؟اگر آپ ہمت کریں تو سب کچھ ہوسکتا ہے،آپ کے لیے کوٸی رہنما بن جاٸيں،ہر مشکل،ہر پریشانی آسان ہوجاۓ گی۔

ميرا مقصد

دنيا کے امیر ترین لوگ اپنی دولت فلاحی کاموں کے لیۓ مخصوص کیوں کردیتے ہیں؟دراصل وه جان چکے ہوتے ہیں کہ دولت کمانا آسان ہے،مگر مشکل ميں مبتلا انسانی زندگی میں تبدیلی لانا،دنيا سے بیماری اور پریشانی ختم کرنا مشکل ہے،اس لے ان کا مقصد بھی انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی فاٸدے پر مبنی ہوتا ہے۔

ہم اکثر بہترین خیالات پر عمل اس لیے نہیں کرتے کہ اس کے ساتھ آنے والی مشکلات سے خوفزدہ ہوتے ہیں،کام شروع کرنے سے پہلے ٹال مٹول اور گھبراہٹ کو فطری سمجھ کر آگے بڑھ جاٸیے،يہ دونوں چیزیں ہمت توڑنے اور مقصد کمزور کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ جو فيصلہ کرليا ہے اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عمل سب سے ضروری مرحلہ ہے۔کام سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے!

آپ کی زندگی کا مقصد خوش رہنا ہو،مان ليں ہرلمحہ،قدرت کا تحفہ ہے،زندگی کی خوبصورتی بڑی کامیابی کے انتظار میں نہیں،ہر لمحے میں خوشی ڈھونڈنے لینے میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے