موبائل، انٹرنیٹ اور Google Form کمائی کا سادہ فارمولہ

السلام علیکم دوستو!

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ دیکھیں جناب، آئی ٹی کا میدان ایک ایسا سمندر ہے جس میں جس نے بھی چھلانگ لگائی، اگر تھوڑا تیرنا جانتا ہو تو موتی ہاتھ آئے بغیر نہیں رہتے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب کے ہاتھ میں موبائل اور انٹرنیٹ تو موجود ہے، مگر اکثر ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ انہیں سے پیسہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

ہم روز گوگل کھولتے ہیں، کچھ سرچ کرتے ہیں، یوٹیوب دیکھتے ہیں، جی میل چیک کرتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ گوگل صرف ایک سرچ انجن نہیں، بلکہ یہ ایک بہت بڑی سلطنت ہے جس نے اپنے صارفین کے لیے درجنوں ٹولز فری میں رکھے ہوئے ہیں۔ مگر ہم ہیں کہ نظرانداز کر دیتے ہیں۔

آج میں آپ کو گوگل کے ایک ایسے ٹول کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں، جو بالکل فری آف کاسٹ ہے، اور جس سے آپ بڑی آسانی سے کمائی شروع کر سکتے ہیں۔ جی ہاں، میں بات کر رہا ہوں Google Form کی۔

Google Form آخر ہے کیا؟

سادہ الفاظ میں کہوں تو گوگل فارم ایک ایسا آن لائن فارم ہے جس کے ذریعے آپ سروے، فیڈبیک، انرولمنٹ یا کسی بھی قسم کا ڈیٹا کلیکشن کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ایک کورس شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ فارم بنائیں، اس کی لنک شیئر کریں، اور جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں وہ آپ کو اپنی معلومات بھیج دیں۔

یہی وہ ٹول ہے جسے ہم عام طور پر بس کام چلاو انداز میں استعمال کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہی ٹول آپ کو اچھی خاصی کمائی بھی کروا سکتا ہے۔

سوال یہ ہے فارم بنا کر کون پیسے دے گا؟

اب یہ وہ سوال ہے جو ہر ذہن میں آتا ہے۔ تو جناب حقیقت یہ ہے کہ ہر کاروباری شخص اپنے کسٹمر کی رائے جاننا چاہتا ہے۔ چاہے وہ ریسٹورنٹ ہو، جِم ہو، بوتیک ہو یا پھر کوئی چھوٹا سا کیفے۔ ہر جگہ کسٹمر فیڈبیک کی طلب ہوتی ہے۔

کبھی بڑے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے ہیں؟ آخر میں ویٹر آتا ہے اور کہتا ہے: سر، پلیز ہمارے کھانے اور سروس کے بارے میں رائے دیں۔ وہ جو فارم وہ آپ کے سامنے رکھتا ہے، وہی Google Form کی ایک شکل ہے۔

تو سوچیں، اگر آپ نے کسی بزنس کے لیے یہ فارم بنایا اور انہیں ایک خوبصورت، پروفیشنل فیڈبیک سسٹم دیا تو یقین مانیں، وہ خوشی خوشی آپ کو ادائیگی کریں گے۔

چلیں ایک مثال لیتے ہیں…

فرض کریں پشاور میں ایک ریسٹورنٹ ہے "کبیر ریسٹورنٹ”۔ اب انہوں نے آپ کو کہا کہ ہمارے لیے کسٹمر فیڈبیک فارم بنائیں۔ تو جناب، طریقہ یہ ہے:

1. Step 1:

2. Google Form کھولیں، اور "Blank Form” پر کلک کریں۔

2. Step 2:3.

تھوڑا فارم کو سجائیں۔ شکل و صورت میں بھی حسن ہونا چاہیے، تبھی چیز "قابلِ دید” لگتی ہے۔
اس کے لیے آپ Canva سے ایک خوبصورت بینر ڈیزائن کرکے اپلوڈ کریں۔

3. Step 3:

سوالات بنائیں۔ مثال کطور پر:

آپ کی عمر؟ (18–25، 25–35 وغیرہ)

کھانے کا ذائقہ کیسا تھا؟ (Rating System استعمال کریں – ایک سے پانچ ستارے)

اسٹاف کا رویہ کیسا لگا؟ (بہت اچھا، ٹھیک تھا، برا تھا)

کوئی مشورہ دینا چاہیں گے؟ (Paragraph Option دیں تاکہ بندہ دل کی بھڑاس نکال سکے)
ہر سوال کے نیچے "Required” کا بٹن آن کریں تاکہ کوئی سوال چھوڑا نہ جائے۔

4. Step 4:

فارم مکمل کرنے کے بعد "Send” پر کلک کریں، اور جو لنک ملے وہ اپنے کلائنٹ کو بھیج دیں۔ اور پھر پیسے وصول کریں۔
کلائنٹ کہاں سے ملے گا؟

یہاں اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔ جناب، کلائنٹ آسمان سے نہیں ٹپکتا۔ تھوڑی محنت کرنی ہوگی۔

گوگل پر جا کر سرچ کریں:

Restaurants in Peshawar یا Cafes in پشاور

آپ کے سامنے درجنوں ریسٹورنٹس کے نمبر، ای میل اور ویب سائٹس آ جائیں گی۔

اب ایک خوبصورت سا ای میل لکھیں، یا فون کال پر بات کریں کہ آپ ان کے لیے چند منٹوں میں ایک پروفیشنل کسٹمر فیڈبیک سسٹم بنا سکتے ہیں

اور اگر یہ سب مشکل لگے تو Fiverr اور Upwork جیسے فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر سرچ کریں: Google Form Survey. یقین مانیں، آپ دنگ رہ جائیں گے کہ لوگ ہزاروں روپے صرف اس آسان کام کے لے رہے ہیں۔

کمال کی بات یہ ہے…

یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ نہ بڑی ڈگری چاہیے، نہ لیپ ٹاپ۔ صرف موبائل، انٹرنیٹ اور تھوڑی محنت۔
یہی وجہ ہے کہ یہ کام طالب علم، گھریلو خواتین یا کوئی بھی پارٹ ٹائم کرنے والا آسانی سے کر سکتا ہے۔

آخر میں

یہ کام اتنا آسان ہے کہ آپ آج ہی شروع کر سکتے ہیں۔ ایک ریسٹورنٹ انکار کرے تو دوسرے کو ٹرائی کریں، دوسرا نہ مانے تو کیفے والے کے پاس جائیں۔ دنیا بہت بڑی ہے، اور کسٹمرز کی کمی نہیں۔

یاد رکھیں:

"جہاں چاہ وہاں راہ”
بس ہمت کریں، سیکھیں، اور Google Form کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے